کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر محکمہ ایریگیشن آبپاشی و انہار میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ محکمہ ایگیشن میں میرٹ کی بنیاد پر شفاف اقدامات اولین ترجیح ہے۔ دوران ڈیوٹی فوت ہونے والے ملازمین کے حقیقی ورثاء اور یتیم بچوں کو ایک پر وقار تقریب میں محکمہ ایریگیشن میں تعیناتی کے آرڈر تقسیم کریں گے اور اس عمل شفاف رکھنے کیلئے پاکستان کینال لیبر یونین بلوچستان سی بی اے اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنماؤں کا مکمل تعاون حاصل ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پاکستان کینال ایریگیشن لیبر یونین کے صدر محمد عمر جتک بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنما۶ عابد بٹ نجیب اللہ مری سید غفور شاہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں بیواؤں یتیموں کی داد رسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔محکمہ ایریگیشن میں دوران ڈیوٹی فوت ہونے والے ملازمین کے حقیقی ورثاء اور یتیموں کی شفاف بھرتی کیلئے یونین صدر محمد عمر جتک مسلسل رابطے میں رہے آج سی بی اے یونین کے مطالبے پرلواحقین کی بھرتی کا مسئلہ حل کردیا ہے اور یونین رہنماؤں کو تاکید کی ہے کہ ایک پروقار تقریب کوئٹہ میں منعقد کریں تاکہ سن کوٹہ پر بھرتی کے تعیناتی آرڈرز تقسیم کئے جائیں۔ اس موقع پر یونین صدر محمد عمرجتک فیڈریشن رہنما۶ عابد بٹ نے صوبائی ایریگیشن میر صادق عمرانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایریگیشن میں میرٹ پر عملدرآمد کیلئے صوبائی وزیر کے اقدامات کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اب کسی ملازم اور درجہ چہارم مزدور کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائیگی۔
محکمہ ایری گیشن میں میرٹ کی بنیاد پر شفاف اقدامات اولین ترجیح ہے،میرصادق عمرانی

ٹیگز:
میرصادق عمرانی
