لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر لورالائی میراں بلوچ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کا قیام اس وقت معنی خیز بن جائیگا جب یونیورسٹی کی خوشبو سے پورے صوبے کی فضاء معطر ہو جائے اور سائنسی اور تحقیقی تعلیمات کی روشنی سے نئی نسل کے اذہان منور ہو جائے. ڈپٹی کمشنر لورالائی میراں بلوچ نے کہا کہ یونیورسٹی میں تعیناتی، پروموشن اور سکالرشپ کے معاملات میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لورالائی یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عادل زمان کاسی،فرزند حاجی محمد خان طور اتمانخیل افضل خان اتمانخیل، ڈائریکٹر یوتھ آفیر عباس علی کھوسہ، اسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ آفیر محمد مصطفے، ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس(ر)سید ظفر اللہ شاہ، سینئر صحافی میاں محمد طاہر بشیر آرائیں، محکمہ اطلاعات کے محمود بلوچ، کمپیئر فرئینہ خٹک،سپورٹس رپورٹر مہک جعفرلورالائی یونیورسٹی کیڈین فیکلٹیز، پروفیسر حضرات اور انتظامی ذمہ داران بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر لورالائی میراں بلوچ کو لورالائی یونیورسٹی کی کارکردگی، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی گئی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی میراں بلوچ نے کہا کہ لورالائی یونیورسٹی کے اساتذہ کرام کی فکر و نظر یونیورسٹی کی چاردیواری تک محدود رکھنے کی بجائے پورے بلوچستان کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے پر مرکوز رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں استاد بنا ایک اعزاز کی بات ہے اسلئے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے اپنی تمام پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہر ذی فہیم شخص کا انسانی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آپہنچا ہے کہ جب ہم اپنے صوبے کے تمام وسائل اور خام مال کو بروئے کار لانے کیلئے اپنے ہی ماہرین پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات کو ضروری سہولیات فراہم کرنا، تعلیمی ماحول دینا اور ان کے مسقبل کو محفوظ بنانا ہماری ذمہ داری ہے. بعدازاں ڈپٹی کمشنر لورالائی میراں بلوچ لورالائی یونیورسٹی کے لٹریری کیفے کا دوراہ کیا اس موقعہ پر شعبہ انگلش کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر حسین مری نے شعبہ انگلش اور لٹریری کیفے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لورالائی میراں بلوچ اور دیگر کو تفصیلی بریفنگ دی۔
صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے اپنی تمام پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہر ذی فہیم شخص کا انسانی فریضہ ہے، ڈپٹی کمشنر لورالا ئی

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر لورالا ئی
