کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) انجمن فلح بہبود اخبار فروشاں بلو چستان کے صدر حا جی غا زی خان، سردار اللہ گل،سر دار شفیع محمد، شاہ جہاں بلو چ، لیاقت علی، حاجی سعید احمد، میر گل، محمد اشرف، حا جی با ز محمد اور عبد المجید نے اپنے مشتر کہ بیان میں وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی، صو بائی وزیر خز انہ میر شعیب نو شیر وانی اور دیگر وزراء اور احکا م با لا ء سے اپیل کی ہے کہ وہ بلو چستان کے محنت کش اخبار فروشوں کی جا نب تو جہ دیکر مسائل حل کر نے کے احکا مات جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ اخبار فروشوں نے اخبارات کو پر و ان چڑھا نے میں اہم کر دار ادا کر تے ہو ئے اپنی زندگیوں کا بیشتر حصہ خدمت خلق اور حلا ل رزق کما نے میں گزار اب معاشی حا لات اور مہنگا ئی کی وجہ سے اخبار فروش بکسٹالز،ممبران نیوز ایجنٹس اب بے روز گاری کی طرف جار ہے ہیں حکو مت وقت کی زمہ داری ہے کہ وہ ان کو بے روز گاری سے بچا نے کے لئے ٹھو س اقدا مات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ اخبار فروش بہبو د فنڈ جو کے اخبار فروشوں کے غم، خو شی، حا د ثا ت، اور دیگر اہم ضر وریات کے لئے بنا ہے مگر اس بہبو د فنڈمیں اعلا نات کے با و جود اضافے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا اخباری مار کیٹ جس میں مقا می اخبا ر ات فو لڈ تقسیم ہو تے ہیں اس کے یو ٹیلیٹی بلز، چو کیدار، نا ئب قاصد، صفا ئی کے لئے گر انٹ کا اعلا ن کر کے عمل درآمد کیا جا ئے۔
اخبار فروشوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جاہیں، حا جی غا زی خان

ٹیگز:
حا جی غا زی خان
