کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ایم کیو ایم بلو چستان کے سنیئر نا ئب صدر میر شمس مینگل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے عہدیداروں اور کارکنو ں نے ہمیشہ عوام کے مسائل اجاگر کر تے ہوئے سر ما یہ دارانہ نظام کے خلا ف جد وجہد کی ہے، 6 مئی کو پیش آنے والے واقعے میں شہیدہو نے والے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کر تے ہیں، پا کستان انجینئر نگ کو نسل سے مطا لبہ ہے کہ الخیر کنسٹر کشن کمپنی کو بلک لسٹ کر کے ان کا لا ئسنس اور این او سی منسو خ کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو میر طاہر شا ہو انی،میر عبد الستار جما لی سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ تین ہفتے پہلے ایم کیو ایم پا کستان کوئٹہ ڈسٹر کٹ کمیٹی کے ممبر ان عز یز کھیتر ان اور شاہ محمد اچکز ائی کو الخیر کنسڑکشن کمپنی کی غلطی کی غلطی کے باعث ایک حا دثہ پیش آیا جس کی وجہ سے وہ اپنے خا لق حقیقی سے جا ملے ایم کیو ایم پا کستان اور بلو چستان کے عوام انکی خدمات اور قر با نیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،عز یز کھیتر ان اور شاہ محمد اچکز ائی نے ہمیشہ مڈ ل کلا س سے تعلق ر کھنے والے لوگوں کے مسائل اجا گر کر کے جا گیر دارانہ اور سر ما یہ دارانہ نظام کے خلا ف جد وجہدکی ہے جس پر انہیں خر ا ج عقید ت پیش کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے کارکن لا وارث نہیں کہ کو ئی انکے ساتھ ظلم وزیا دتی کر ے ملز ما ن کی عد م گرفتاری اس با ت کاثبو ت ہے کہ وہ با اثر ہیں اور قا نو ن ان کے سا منے بے بس ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پا کستان پا کستان انجینئر نگ کو نسل سے مطا لبہ کر تی ہے کہ الخیر کنسٹر کشن کمپنی کو بلک لسٹ کر کے ان کا لا ئسنس اور این او سی منسو خ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ پیکج کے زیر نگر انی جاری منصو بے کے افسر ان اس واقعے کا نو ٹس لیکر کا روائی عمل میں لا ئیں۔
ایم کیو ایم نے ہمیشہ عوام کے مسائل اجاگر کر تے ہوئے سر ما یہ دارانہ نظام کے خلا ف جد وجہد کی، میر شمس مینگل

ٹیگز:
میر شمس مینگل
