کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سازش کے تحت عوام اور اداروں کو لڑانے کی کوشش کی گئی لیکن عوام نے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا جبکہ پاک فوج نے واقعے میں ملوث افسروں کا بھی کڑا احتساب کیا۔
وزیراعلیٰ نے بلوچستان اسمبلی میں 9مئی سے متعلق اتحاد کے مظاہرے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹوکی شہادت کے بعد صدر آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور پیپلز پارٹی کے قیادت نے پاکستان توڑنے کی سازش کو ناکام بنایا تھا۔
گوادر میں معصوم اور نہتے شہریوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ گوادر میں معصوم شہریوں کوبیدردی سے قتل کیا گیا، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

