کو ئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی پولیٹیکل کمیٹی ممبر او سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنے جاری کردہ بیان میں جمعہ خلجی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماء جمعہ خان خلجی پر قاتلانہ حملے کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے وزیر اعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس نوٹس لیکر اس واقعے کو منطقی انجام تک پہنچائیں تاکہ پاکستان تحریک انصاف کے عہداداران اور کارکنان میں پایا جانے والا غصہ، بے اعتمادی اور نفرت کم ہو دہشتگردی اور ایسے مجرمانہ واقعات کی روک تھام کے لئے اب تو کوئٹہ شہر کے ہر کونے میں سیف سٹی اور محکمہ پولیس کی جانب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اسکے علاوہ عوام نے بھی اپنی مدد آپکے تحت سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں جنکی مدد سے ملزمان کی گرفتاری جلد اور بہترین انداز میں عمل میں لائی جاسکتی ھے انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جس بیدردی سے دن دھاڑے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماء جمعہ خلجی پر قاتلانہ حملہ کرکے ملزمان بآسانی موقع سے فرار ہوگئے ہیں یہ پولیس اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جو کوئٹہ شہر میں جنگل کے قانون کی عکاسی کرتا ھے کارکنان صبر و تحمل سے کام لیے ہم حکام بالا اور متعلقہ اداروں بلخصوص وزیر اعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری اور ائی جی پولیس سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایمرجنسی بنیادوں پر ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں گے کیونکہ ایسے واقعات سے ہی کوئٹہ شہر کا امن خراب اور عوام میں خوف و ہراس پھیل جاتا ھے امید کی جاتی ہے کہ پولیس اور متعلقہ ادارے ایمرجنسی بنیادوں پر اس واقعے میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
جمعہ خان خلجی پر قاتلانہ حملے کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،قاسم خان سوری

ٹیگز:
قاسم خان سوری
