کیچ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع کیچ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعرات کو ضلع کیچ کے علاقے ہوشا ب میں ڈنڈار کے مقام پر نامعلوم شرپسندوں نے سیکورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس پر فورسز کی جوابی کاروائی میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سیکورٹی فورسز کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مزید کاروائی جاری ہے۔
کیچ،سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ٹیگز:
کیچ
