پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور میں بدامنی ہائے روز ٹارگٹ کلنگ سے نوجوانوں کی قتل شہر میں چوری ڈاکہ زنی پنجگور میں گزشتہ کہی سالوں سے انٹر نیٹ موبائل ڈیٹا کی بندش پنجگور واپڈا کی زیادتیوں اوربلنگ اور بدترین بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی انجمن تاجران حق دو تحریک کی کال پر پنجگور میں مکمل شٹر ڈوان ہڑتال کاروباری مراکز مالیاتی ادارے ہوٹل مارکیٹیں بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک مامعول سے انتہائی کم رہے ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علاولدین ایڈوکیٹ وائیس چیئرمین آغا شاہ حسین بلوچ آل پارٹیز کے سابق چیئرمین حافظ محمد اعظم بلوچ سول سوسائٹی کے کنونیئر حاجی افتخار بلوچ حق دوتحریک کے ضلعی ارگنائزر ملا فرہاد بلوچ انجمن تاجران کے صدر فرید بلوچ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ اور دیگر سیاسی جماعتوں نیشنل پارٹی بی این پی جمعیت علما اسلام پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) جماعت اسلامی حق دو تحریک انجمن تاجران کے سنیئر رہنماں نے بازار اور مارکیٹوں پر گشت کرتے ہوئے تاجر برادری کاروباری حضرات اور عوام کو اپنی علاقے اور بچوں کی تحفظ چوری ڈکیتی کے خاتمہ کیلئے ہڑتال کو کامیاب بنانے کی تلقین کی ہے اس دوران آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علاولدین ایڈوکیٹ وائس چیئرمین آغا شاہ حسین بلوچ نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجگور کے امن وامان انتہائی مخدوش شہر بدامنی قتل چوری ڈاکہ زنی کی طرف تیزی سے گامزن ہے آئے روز ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات میں معصوم نوجوان قتل ہورہے ہیں تاجر طلبا ٹیچر بزرگ حتاکہ کوئی بھی مکتہ فکرکے لوگ قاتلوں چوروں ڈاکوں سے محفوظ نہیں ہے پولیس انتظامیہ سے بار بار مطالبات اور گذارشات کرنے کے باوجود پولیس اور انتظامیہ کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگتی ہے پولیس اور انتظامیہ نے پنجگور کے عوام کو قاتلوں چوروں کے رحم کرم پر چھوڈ دیا ہے مسلح افراد کو کسی قسم کی کوئی روک تھام پوچھ گچھ نہیں ہے ایک مہینے کے دوران قتل کے 8 واقعات رونما ہوگئے ہیں لیکن ایک بھی قاتل گرفتا نہیں ہوا ہے منشیات پنجگور میں رویڈی کی طرح بھگ رہا ہے پنجگور روز بروز انارکی لاقانونیت کی طرف بڑھ رہا ہے اسکے علاہ پنجگور اس ملک کا واحد ضلع ہے جہاں گزشتہ کہی سالوں سے انٹر نیٹ موبائل ڈیٹا بند کردیا گیا ہے جس نہ صرف پنجگور کے کاروباری حضرات طلبا عام شہری اس جدید دور میں قرون وسطی کی زندگی بسر کررہے ہیں اس جدید دور میں کاروبار طلبا کی تعلیم سمیت ہر چیز آن لائن سسٹم سے منسلک ہیں مگر افسوس پنجگور کو اس جدید دور سے بھی دور رکھا گیا ہے پنجگور سمیت مکران کو بجلی ہمسایہ ملک ایران سے ملتی ہے جو انتہائی سستا اور بلاتعطل مہیا ہوتی ہے لیکن افسوس پنجگور کو اس سہولت سے بھی ہمارے حکمران چھننے کی کوشش کررہی ہے پنجگور میں صرف 4 سے پانچ گھنٹے بجلی فراہم ہوتی ہے باقی 18 سے 19 گھنٹے بجلی بند ہوتی ہے اسکے باوجود واپڈا پنجگور کے عوام کو بھاری بیلز مہیا کرکے اور بلنگ کے زریعے عام ایک جھونپڑی والے کو کروڑوں روپے کا مقروض بنا دیا گیا ہے جو ہمارے ساتھ انتہائی بدنیتی اور واپڈا ایس ڈی او کی عوام سے نفرت کا واضع ثبوت ہے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور مطالبہ کرتا ہے فوری طور پر پنجگور انتظامیہ پولیس حرکت میں آکر پنجگور کے امن کو بحال اور معصوم لوگوں کی قاتلوں کو گرفتار کریں انٹرنیٹ موبائل ڈیٹال کو بحال بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اور بلنگ کی تدارک کرکے ایس ڈی او واپڈا کو فورا تبادلہ کرکے اہل اور ایماندار ایس ڈی او تعینات کریں صوبائی حکومت پنجگور پولیس انتظامیہ نے مزکورہ مطالبات پر فوری ایکشن نہیں لیا تو آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی غیر معینہ مدت تک ڈپٹی کمشنر آفیس کے سامنے دھرنے دینے پر مجبور ہوگی۔
پنجگور،بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کا احتجاج

ٹیگز:
پنجگور
