اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد ائیر پورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے مئی کے وسط تک تیار ہو جائےگا۔وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حکومت کا ہدف لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنا ہے، اسلام آباد ائیر پورٹ مئی کے وسط تک آؤٹ سورسنگ کے لیے تیار ہو جائے گا، اسلام آبادکے بعد لاہور اور کراچی ائیرپورٹس بھی آؤٹ سورسنگ کے لیے تیار کرلیے جائیں گے۔ پی آئی اے کو جلد ہی یورپی یونین اور برطانیہ سے کلیئرنس ملے گی، معاملے پر بھرپور طریقے سے کام جاری ہے۔وزیر دفاع نے ویزا پالیسی کی مشکلات پر قابو پا کر ملک کو قابل رسائی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے لکھا مسائل کا پورا ادراک ہے جلد ان پر قابو پائیں گے۔
اسلام آباد ائیر پورٹ مئی میں آؤٹ سورسنگ کیلئے تیار ہو جائیگا، خواجہ آصف

ٹیگز:
خواجہ آصف
