لاہور(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے 19سال سے ناقابلِ شکست رہنے اور حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں مریم نواز نے ڈیف کرکٹرز کے لیے انعام کی رقم 2 لاکھ سے بڑھاکر 5 لاکھ روپے کردی اور کھلاڑیوں کو 38 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈیف کرکٹرز کے لیے فوری طور پر گراؤنڈ مختص کرنے کا حکم بھی دیا اور ساتھ ہی ڈیف کھلاڑیوں کو پنجاب کے سرکاری محکموں میں نوکریوں کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کہاکرکٹرز نے بڑا کام کیا جس کی کوئی قیمت یا معاوضہ نہیں ہوسکتا۔دوسری جانب ڈیف کرکٹ ٹیم نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو دبئی ورلڈ کپ کی وننگ ٹرافی پیش کی۔ پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔
مریم نواز کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ڈیف کرکٹ ٹیم سے ملاقات، 38 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا

ٹیگز:
کرکٹ ٹیم
