سبی(ڈیلی گرین گوادر)سبی فائرنگ ڈی ایس پی خالد مری جاں بحق پولیس زرائع مطابق چینک چوک کے قریب فائرنگ سے سیاسی رہنما میر اصغر خان مری کے بڑے بھائی ڈی ایس پی خالد مری جاں بحق ہوگئے مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق ایس پی سی ٹی ڈی جاں بحق ہوگئے۔ایس ایچ او سٹی تھانہ ذکاء الحسن گجر کے مطابق چینک چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سابق ایس پیسی ٹی ڈی میر خالد زمان مری جاں بحق ہوگئے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے خالد زمان مری ساتھ دوافراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں فائرنگ سے سابق ایس پی سی ٹی ڈی میر خالد زمان مری کو تشویشناک حالت میں سی ایم یچ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ایس او سٹی تھانہ ذکا الحسن گجرکے مطابق حملہ آور کو سبی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔
سبی،فائرنگ سے ڈی ایس پی خالد مری جاں بحق

ٹیگز:
سبی
