کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گوادر سے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی و رہنماء حق دو تحریک مولانا ہدایت الرحمن نے پی ڈی ایم اے بلوچستان ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،ریلیف کمشنر، ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے انکا استقبال کیا اور گوادر میں جاری ریسکیو،ریلیف سے متعلق تفصیلاً بریفنگ دی،اس کے بعد پراونشل ایمرجنسی اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ بھی کرایا گیا اور وہاں پی ڈی ایم اے کے کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔مولانا ہدایت الرحمن نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے حوالے سے اپنے حلقے گوادر کے لوگوں کی مشکلات اور جلد از جلد انکے حل بحالی پر زور دیا،اس پر ڈی جی پی ڈی ایم نے کہا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں پی ڈی ایم اے کی ریسکیو کی ٹیمیں شروع دن سے گوادر میں اپنی ریسکیو کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں،میں خود وہاں رہ کر ریسکیو آپریشنز کو لیڈ کرکے تمام اہم مقامات سے آپریشن مکمل کرواکے واپس آیا ہوں،اس کے علاوہ ریلیف کا سامان پہلے بھی بھیجا گیا تھا اب اور بھی مسلسل بھیجا جا رہا ہے،باقی جو نقصانات ہوئے ہیں انکا تخمینہ لگایا جارہا ہے،وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ جلد از جلد کمیٹی بناکر اسکے حوالے سے مناسب پالیسی بناکر متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات لئے جائیں گے۔
مولانا ہدایت الرحمن کا پی ڈی ایم اے کا دورہ،ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے بریفنگ

ٹیگز:
مولانا ہدایت الرحمن
