کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ء رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے سابق صدر آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر بننے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونا پیپلزپارٹی کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے،بھاری اکثریت واضح کرتی ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پورے ملک کیلئے قابل قبول شخصیت ہیں، آصف زرداری نے اپنے سابقہ دور میں انقلابی اقدامات کرکے چاروں صوبوں کو جڑے رکھا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کے دیگر پسماندہ علاقوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے این ایف سی ایوارڈ سمیت صوبوں کو خودمختاری دینے میں سابق صدر آصف زرداری نے اہم کردار ادا کیا۔ نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تمام منتخب نمائندے آصف علی زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔
آصف زرداری کا دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونا پیپلزپارٹی کیلئے بڑی کامیابی ہے،نواب زہری

ٹیگز:
نواب زہری
