کوئٹہ (ڈیلی گر ین گو ادر) بلو چستان اسمبلی کے مزید چا ر ارا کین نے اسمبلی ر کنیت کا حلف اٹھا لیا۔ جمعہ کو بلو چستان اسمبلی کے اجلا س میں ڈپٹی اسپیکر غزالہ گو لہ نے نو منتخب اراکین اسمبلی ٰ محمد صا د ق سنجر انی، محمد خا ن لہڑ ی، میر ظفر زہر ی اور نو ر محمد ڈمڑ سے اسمبلی ر کنیت کا حلف لیا۔ حلف لینے کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اراکین کو مبارکباد دی اور انہیں اسمبلی کی جانب اردو اور انگریزی زبان میں فراہم کی گئی آئین پاکستان، اسمبلی قواعد و ضوابط کی کاپیوں، ائیر پورٹ انٹری فارم سمیت دیگر ضروری کوائف سے متعلق آگاہ کیا۔
بلوچستان اسمبلی کے مزید چار ارا کین نے اسمبلی ر کنیت کا حلف اٹھالیا

ٹیگز:
بلو چستان اسمبلی
