کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔اس سے قبل میر سرفراز احمد بگٹی 41 ووٹ لے کر وزیراعلٰی بلوچستان منتخب ہوئے۔وزیراعلٰی بلوچستان کے انتخاب کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن)، بلوچستان عوامی پارٹی سمیت اتحادی جماعتوں کے اراکین نے ووٹ دیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی کی تقریب حلف بر داری میں شرکت کی۔ ہفتہ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین ورکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیا رے کے ذریعے کوئٹہ ایئر پورٹ پہنچے جہاں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، فیصل کریم کنڈی، نواب ثناء اللہ زہری،میر عبد القدوس بزنجو، حاجی علی مدد جتک، سردار سرفراز چاکر ڈومکی،بخت محمد کاکڑ،میر عبید گورگیج صوبائی صدر میر چنگیز جمالی ودیگر نے انکا استقبال کیا، بعد ازاں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی کی تقریب حلف بر داری میں شرکت کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے ملاقات کی۔ اور انکے مسائل سنے، بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو انکے مسائل دور کر نے کی یقین دھانی کروائی

