خاران(ڈیلی گرین گوادر)خاران ٹاون میں طوفانی بارشوں کے سبب گھر کا چھت گرنے سے تین افراد موقع پرجاں بحق جبکہ اس شخص زخمی ہوئے تفصیلات کے مطابق خاران میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے خاران ٹاون کلان میں رہائشی گھر کا چھت گرنے سے گھر میں موجود ایک ہی خاندان الہی بخش کے تین بچے گھر کے چھت کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے جبکہ الہی بخش ولد محمد حسین شدید زخمی ہوئے جنھیں ڈپٹی کمشنر خاران منیرآحمد سومرو کے زیر نگرانی فوری طور پر ریسکیو کیا اور زخمی کو ڈویژنل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جاں بحق ہوئے والوں میں عباس والد الہی بخش۔صایبہ دختر الہی بخش۔رافعہ دختر الہی بخش شامل ہیں۔
خاران،بارشوں کے سبب گھر کا چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق

ٹیگز:
خاران
