کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاہ علی بگٹی، نذیر احمد لہڑی، فرید خان اچکزئی، نعمت اللہ کاکڑ،گل جان کاکڑ اور صاحب جان کرد نے اپنے ایک مشترکہ مذمتی بیان میں کہاہے کہ فروری 2024 کا مہینہ گذرنے کے باوجود جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین اب تک دسمبر 2023 اور جنوری 2024 کی تنخواہوں اور پنشنزرز کو پینشنز جبکہ ریسرچ سینٹرز کے ملازمین کو تو اعلان شدہ 35 فیصد و ہاس ریکوزیشن سمیت جامعہ کے تمام اساتذہ اور ملازمین کو نومبر 2023 کی تنخواہ اور ڈی ارے اے کی بقایاجات اور معذور ملازمین کو معذوری الاونسز کی ادائیگی سے محروم رکھا گیاہے جبکہ سابقہ نااہل مسلط وائس چانسلر نے بڑی ڈھٹائی سے جاتے جاتے بیشمار نئے افراد کو غیر قانونی طور پر اور اقربا پروری کی بیناد پر تعینات کر دیئے اور اپنے چہیتے ریٹائرڈ آفیسرکو غیر قانونی طور پر مذید ایکسٹنشن دیا جس سے جامعہ کہ موجودہ مالی بحران پر مذید منفی اثرات مرتب ھونگے جبکہ سالوں سے کئی افراد کنٹریکٹ پر تعینات تھے لیکن اس کو نظرانداز کر دیا گیا۔ دریں اثنا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد نیب شاہ علی بگٹی، نذیر احمد لہڑی کی سربراہیمیں،موجودہ ایکٹنگ وائس چانسلر، پرو وائس چانسلر، رجسٹرار اور ایچ ای سی اسلام آباد سے ائی ھوئی ڈی جی فنانس ثمینہ درانی سے ملاقات کی اور انھیں جامعہ کے اساتذہ اور ملازمین کو تنخواہوں کی عدم فراہمی فوت شدہ ملازمین کے بچوں کی تعیناتی میں تاخیر، حالیہ غیر قانونی تعیناتیوں اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا اور پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ان تمام ارذڈرز کو منسوخ کرکے سابقہ نااہل مسلط وائس چانسلر کے خلاف انکوائری کریں۔ بیان میں اس امر پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ بدقسمتی سے ابھی تک نہ مرکزی و صوبائی حکومت و ایچ ای سی اور نہ گورنر بلوچستان نے اساتذہ کرام و ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کے لئیاب تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جو کہ قابل مذمت اور لمحہ فکریہ ہے۔بیان میں مرکزی ،صوبائی حکومت، ایچ ای سی سے مطالبہ کیا تنخواہوں کیلئے فنڈز کا فورا اجرا کریں بصورت دیگر مارچ میں یونیورسٹی کے کھلنے کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی سخت احتجاج شروع کرنے پر مجبور ھوگی جسکی تمام تر ذمہ داری مرکزی و صوبائی حکومت، گورنربلوچستان اور یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں جوافسوسناک ہے،جوائنٹ ایکشن کمیٹی

ٹیگز:
جوائنٹ ایکشن کمیٹی
