کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و نومنتخب رکن اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے کہا ہے کہ انتخابات میں جو امیدوار ہار جاتا ہے وہ دھاندلی کا الزام لگاتا ہے مگر جیتنے والا امیدوار انتخابات کو شفاف ہی قرار دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنا انکا مشن ہے عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اسمبلی میں آئے ہیں عوام کے مسائل حل کرنے پرتوجہ دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں وہ کونسے انتخابات ہیں جس میں دھاندلی کے الزامات نہیں لگائے ہوں؟ہارنے والا دھاندلی کاالزام لگاتا ہے توجینتے والاامیدوار یہی کہتا ہے کہ انتخابات صاف اورشفاف ہوئے ہیں۔
انتخابات میں جو امیدوار ہار جاتا ہے وہ دھاندلی کا الزام لگاتا ہے،عبدالخالق اچکزئی

ٹیگز:
عبدالخالق اچکزئی
