اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان اتوار کو عوامی رابطے کی ایک مہم کے سلسلے میں ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے براہ راست گفتگو کریں گےذرائع کے مطابق آپ کا وزیر اعظم، آپ کے ساتھ‘ کے عنوان سے ہونے والا یہ پروگرام اتوار دن تین سے شام ساڑھے چار بجے تک ہو گا۔
وزیراعظم سے آپ کی بات چیت ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی خیال رہے کہ کورونا کے باعث وزیراعظم کا پروگرام ملتوی کردیا گیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے اس پروگرام کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
انہوں نے تحریر کیا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ عمران خان اور دیگر سب لوگوں کو صحت عطا فرمائے۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے عوام کو پیغام دیا کہ اپنا خیال رکھیں اور احتیاط کریں- اللہ سب کا حامی و ناصر ہوْ۔

