کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وائے ڈی اے آفس سندیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی سربراہی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی سنٹرل کیبنٹ اور ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس میں منعقد ہوا جس میں ینگ ڈاکٹرز کو درپیش مختلف مسائل کو زیر بحث لایا گیا جس میں ایڈہاک ایکسٹینشن، نئی ایڈہاک تعیناتیاں، پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور ہاؤس آفیسرز کے بقایا جات اور سیکنڈ ہاف وضائف کا اجراء اور ڈیپارٹمنٹ میں موجود تمام ڈاکٹرز کی خالی آسامیوں کو پبلک سروس کمیشن بھیجنا اور نئی اسامیوں کو تخلیق کو زیر غور لایا گیا، کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کنے والے ڈاکٹروں کی تعیناتی کے آرڈرز میں تاخیر اور سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ہاسٹل کی تعمیر کیلئے کاغذی کاروائیوں کو تیز کرنے کیلئے اقدامات کو زیر بحث لایا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ سینئر رجسٹرار، اسسٹنٹ پروفیسرز، میڈیکل افیسرز، لیڈی میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجنز کے ایڈہاک تعیناتیوں کو فی الفور ایکسٹنشن دی جائے، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں تمام ڈاکٹرز کی جتنی بھی آسامیاں خالی پڑی ہیں ان کو فوراً پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مشتہر کرکے ڈاکٹرز کو تعینات کیا جائے اور تمام بے روزگار ڈاکٹرز کیلئے نئی اسامیوں کو تخلیق کیا جائے۔ پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور ہاؤس آفیسرز کے وضائف کا سیکنڈ ہاف فائنانس ڈیپارٹمنٹ سے ابھی تک ریلیز نہ ہونا ظلم کی انتہا ہے اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور ہاؤس آفیسرز کے گزشتہ ڈھائی سالوں کے بقایا جات کو فوراً ریلیز کئے جائیں بلوچستان پبلک سروس کمیشن سے کامیاب ہونے والے میڈیکل آفیسرز، لیڈی میڈیکل آفیسرز اور ڈینٹل سرجنز کے تعیناتی کے آرڈرز پر کام تیز کرکے فوراً ان کے نوٹیفیکیشن کئے جائیں اور سنڈیمن پروونشل ہسپتال کویٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ہاسٹل کیلئے اقدامات کو کاغذی کاروائی سے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو درپیش رہائش کا مسئلہ حل ہوسکے وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مندرجہ بالا تمام مسائل پر سنجیدگی دکھاکر ان کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔
ایڈہاک پر تعینات ڈاکٹروں کی ایکسٹینشن کی جائے،ترجمان ینگ ڈاکٹرز بلوچستان

