کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین، حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی اسلم ترین، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر محمد رحیم بنگلزئی، خان کاکڑ، سید حیدر آغا، طاھر خان جدون، اسد خان ترین، آمردین آغا، عبدالباقی اچکزئی، سردار سجاد شاھوانی، سید شفیع آغا، سید غنی آغا، ملک محمد حسین شاھوانی، میر زبیر احمد لہڑی، حاجی محمد عیسٰی ترین، عمر خان ترین، فیض افغان، دوست محمد ترین، حاجی عبدالقیوم خلجی اور دیگر عہدیداروں نے کوئٹہ شہر ڈنڈہ بردار اور شرپسندوں کے زریع زبردستی دکانیں اور ھوٹلیں بند کرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال کی حمایت اور مخالفت اصولوں پر کی جاتی ہے نہ کہ غنڈہ گردی اور زیادتی پر، انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ صوبہ بھر میں تاجر برادری کی واحد نمائندہ تنظیم ہے لیکن ایک قوم پرست پارٹی صوبائی عہدیدار روز اول سے بے جا ھماری مخالفت میں لگی ہوئی ہے جس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن یہ ضرور ہے کہ انا پرستی بے جا مداخلت کرکے یہ لوگ اپنے اکابرین کے اصولوں اور فلسفہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن بے ضابطگیاں ہوئی ہونگی اسکا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ آپ عام عوام اور تاجر برادری کو نقصان پہنچائے تاجر برادری نے ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے لئے اپنا کاروبار بند کیا ہے لیکن سیاسی جماعتوں نے کبھی بھی تاجر برادری کو درپیش مشکلات و مسائل کو حل کرنے کا سوچھا تک نہیں ہے ایک کہاوت ہے تالی ایک ھاتھ سے نہیں بجتی۔ انہوں کہا کہ انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کسی بھی سیاسی جماعت کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی جو ہمیں عزت دیگا ہم انہیں ضرور عزت دیں لیکن جو عزت نہیں کرتا ہمیں بھی اس کی پرواہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آج کے بعد ہم دیکھتے کہ کون مائی کا لال زبردستی دکانیں بند کرا سکتا ہے آخر میں انہوں نے تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں بھی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے اعلان پر اپنا کاروبار جاری رکھا۔
انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کسی بھی سیاسی جماعت کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی، رحیم آغا

ٹیگز:
رحیم آغا
