کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نومںتخب رکن بلوچستان اسمبلی چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہاہیکہ میرے کامیابی کی فارم 47 جاری ہوا ۔اور پی بی 37 مستونگ کے رزلٹ کو گزرے 53 گھنٹے ہوگئے ہیں مگر آر او کی جانب میرے کامیابی کا رزلٹ فارم 49 جاری نہ کرنے سے شکوک وشبہات پیدا ہورہے ہیں اور خدشہ ہیکہ میرے رزلٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں، اور رزلٹ کو ٹیمپرڈ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہاہیں، جو ناقابل قبول ہے، حالانکہ دیگر تمام کامیاب امیدواروں کے کامیابی کی رزلٹ فارم 49 جاری ہوگئی ہیں، انھوں نے مزید کہاکہ میرے کامیابی فارم 49فوری جاری کیاجائے۔


