بولان(ڈیلی گرین گوادر)سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 12 کچھی بولان کے غیور عوام، ووٹرز،سپوٹرز حمایتوں کا احسان مند ہوں جنہوں نے اپنا قیمتی ووٹ میرے حق میں ڈالا مجھے چھ ماہ پہلے سے ہی معلوم تھا کے اسٹیٹ کے کچھ ادارے مجھے اسمبلی میں دیکھنا نہیں چاہتے ساحل وسائل بلوچ سرزمین کا کبھی سودا نہیں کیا بلوچ عوام کے مفادات عزیز ہیں پی بی 12 کچھی کی نشست پر عوامی مینڈیٹ کو چوری کیا گیا مسلط شدہ فیصلہ تسلیم کرتے ہیں مگر یہ عوامی فیصلہ نہیں بلوچستان میں الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوئی کم عمر بچے کو بھی بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی سلیکٹ کیا گیا عوامی مینڈیٹ کا قتل عام کرکے من پسند افراد کو اسمبلیوں میں بھیجا گیا ہے میرے حلقے میں مہر شدہ بیلٹ پیپرز جس پر آر اوز کے دستخط ہیں ووٹ کاسٹ ہیں سردار رند نے اس موقع پر بطور ثبوت بیلٹ پیپرز بھی میڈیا کو دکھائے جن پر میر عاصم کرد گیلو کے انتخابی نشان شیر پر مہر ثبت تھے الیکشن کے نام پر بلوچستان میں بھیانک مزاق کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کچھی ڈھاڈر میں حلقہ پی بی 12 کچھی کے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد عوامی اجتماع میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جو حالات پیدا کیئے جارہے ہیں پہلے تو ایک ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اسلام آباد گئی اب بلوچ کے ہر گھر میں ایک ماہ رنگ پیدا ہوگی عام انتخابات ملک کی تاریخ کے بدترین دھاندلی زدہ انتخابات ثابت ہوئے ہیں تین دن سے ڈی سی آفس میں بیٹھا ہوں الیکشن کے نتائج کا اعلان نہیں کیا جارہا تھا پری پلیننگ کے زریعے انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا میری یقینی جیت کو شکست میں تبدیل کرنے کیلئے نتائج 48 گھنٹے بعد جاری کیئے گئے اگر یہی فیصلہ کرنا تھا تو کیا ضرورت تھی الیکشن کرنے کے عوامی عدالت میں سرخرو ہیں کچھی کے عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا الیکشن مہم کے دوران میرے حلقے سے کچھ سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو زبردستی میرے مخالف کے حق میں دستبردار کروایا گیا آر او کچھی نااہل شخص کو بنایا گیا جسکی وجہ سے دھاندلی ہوئی اور انتخابی عملے اپنے پولنگ اسٹیشنوں پر دیر سے پہنچے شوران میں پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود میرے ووٹرز کو پانچ بجے کے بعد ووٹ کاسٹ کرنے نہیں چھوڑا گیا جوکہ الیکشن کمیشن کے رولز کے خلاف ورزی ہے ہم نے اس ملک دھرتی کی خدمت کی ہے مگر ہمیں دیوار سے لگایا گیا مجھے ہراکر اس بات کی سزا دی گئی ہے کہ میں نے یہاں کے عوام کی سرزمین، غیرت،وسائل کا سودا کبھی نہیں کیا مجھے اگر عوامی حمایت کے بدلے میں سمگلر اور کرمنلز کے ہاتھوں ہروانا تھا تو یہ ہار قبول کرتا ہوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے کہنا چاہوں گا کہ بلوچستان میں جو کیا گیااس سے پاکستان کے مفادات کو بہت بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
پی بی 12 کچھی کی نشست پر عوامی مینڈیٹ کو چوری کیا گیا بلوچستان میں الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوئی، سردار یار محمد رند

ٹیگز:
سردار یار محمد رند
