اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان میں پشین کے علاقوں خانو زئی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیکرiٹری بلوچستان سے ان واقعات کی رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔
دھماکے افسوسناک، حکومت انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پرعزم ہے،نگراں وزیراعظم

ٹیگز:
نگراں وزیراعظم
