کرک(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے کارکنان نے پولیس اہلکاروں پر دھاوا بول دیا، پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعا ت کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے کے نتیجے میں 4 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ مشتعل کارکنوں کی جانب سے پولیس کی 3 گاڑیوں کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کےکارکنان کے پتھرائو کرنے پر پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ مشتعل کارکنوں نے کرک میں ضلعی انتظامیہ سے اجازت لیے بغیر انتخابی ریلی نکالنے کی کوشش کی، پولیس نے انہیں روکا جس کے نیتجے میں کارکن مشتعل ہو گئے اور پولیس پر دھاوا بول دیا۔پی ٹی آئی کارکنوں دھاوے کے نتیجے میں 4 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ مشتعل کارکنان نے موقع پر کھڑی پولیس کی 3 گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

