کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں 6سے 9فروری تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ سیکرٹری اسکول ایجو کیشن اور سیکر ٹری کالجز ہایئر اینڈٹیکنیکل ایجو کیشن بلو چستان کے جا ری کر دہ دو الگ الگ اعلامیوں کے مطابق بلو چستان میں اسکول، کالجز، جامعات اور دیگر نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں 8فروری کو ہو نے والے عام انتخابات کے سلسلے میں پو لنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے اور اساتذہ ان پو لنگ اسٹیشن میں ڈیو ٹیاں سر انجام دے رہے ہوں گے لہٰذا 6سے 9فروری تک بلو چستان کے تمام سر کاری و نجی اسکول کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گے۔
بلو چستان میں 6سے 9فروری تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے

ٹیگز:
تعلیمی ادارے
