شکارپور (ڈیلی گرین گوادر)صوبہ سندھ کے شہر شکارپور کے گاؤں ہمایوں کے قریب مسافر وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے، مسافر وین جیکب آباد سے کندھکوٹ جارہی تھی۔مسافر وین تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

