سبی (ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے آل سندھ بلوچستان چیف منسٹر فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا، رنگا رنگ تقریب کا آغاز سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں کیا گیا ہے سبی اسٹیڈیم آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور بچوں نے پھولوں کا گلدستہ پیش کئیجبکہ کھلاڑیوں سے روایتی تعارف کرایا گیا سیکرٹری اسپورٹس نے نگران وزیر اعلی بلوچستان میرعلی مردان ڈومکی اور صوبائی وزیر کھیل میر زبیر جمالی کو بلوچی پگڑی پہنائی اس موقع پر صوبائی وزیر میر زبیر جمالی، سیکرٹری اسپورٹس،آئی جی پولیس بلوچستان،ڈی جی اسپورٹس درا بلوچ،میر روحیل ڈومکی کمشنر سبی ڈویثزن بیشر احمد بنگلزئی،ڈی آئی جی پولیس سبی رینج ڈاکٹر فرحاں زاہد،ڈپٹی کمشنر سبی خدائے رحیم میر وانی، ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی اور دیگر موجود تھے افتتاحی تقریب سے وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہحکومت کھیلوں اور کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھتے ہوئے ان کی ہر میدان میں حوصلہ افزائی کرے گی کھیل اور تعلیم کا چولی دامن کا ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ کھیل، آرٹ، لٹریچر اور دیگر فنون لطیفہ مزاج اور شخصیت میں ٹیم ورک، مقابلے اور مسابقت کی آبیاری کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کی اچھی صحت کیلئے ان کا کھیلوں سے وابستہ رہنا ضروری ہے باصلاحیت اور صحت مند جوان ہی اپنی اور ملک و قوم کی ترقی کو یقینی بناسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کھیل کود کے اصول قواعد اور ضابطے بچوں میں اصول اور قوانین کے احترام کا جذبہ پیدا کر تے ہیں نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر میں تمام آرگنائزر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے آل سندھ بلوچستان چیف منسٹر فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا

ٹیگز:
نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان
