کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان وامیدوار این اے264،پی بی 43 کوئٹہ زاہداختر بلوچ نے کہاکہ اسلام آبادوالوں نے یکجہتی کونسل کے نہتے ماؤں بہنوں کی فریادنہ سن کربلوچستان کے زخموں پر ایک بارپھر نمک پاشی کی۔جماعت اسلامی نے روزاول سے دھرنے والوں کی خدمت،علاج وضروریات کی فراہمی یقینی بنایالاپتہ افرادکے نام پر سیاست کرنے والے وزارتیں مراعات ملنے کے بعد خاموش اب الیکشن کمپیئن کیلئے پھر لاپتہ افرادمسئلہ کو استعمال کیاجارہا ہے اہل بلوچستان حقوق کے حصول،مطالبات وحقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو الیکشن میں کامیاب کرائیں۔الحمداللہ جماعت اسلامی لاپتہ افرادکے لواحقین کے ہر دکھ دردمیں شریک رہی ہے۔عوام الناس آزمودہ،خوشنمانعروں،بے عمل اعلانا ت،قومیت ومذہب کے نام پر بار بار اسمبلی پہنچ کر عوام کو بھولنے والے اورباربار مسلط ہونے والے نااہل پارٹیوں اوران کے امیدواروں کو مستردکرکے جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ورکرزکنونشن،انتخابی تقاریب،اجلاس سے خطاب اور وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کی دیانت دار قیادت اورترازوکی کامیابی ہے۔بلوچستان کے وسائل بلوچستان پرخرچ ہوگی بلوچستان کے عوام کو حقوق ملیگی ۔خزانوں وسائل کی سرزمین کے رہائشی نااہل پارٹیوں،مقتدر قوتوں اور لٹیروں کی وجہ سے غربت بے روزگاری،بدعنوانی اور بدامنی کاشکارہیں سب سے بڑامسئلہ لاپتہ افراد،بدعنوانی اور حکمرانوں کا حقوق نہ دیناہے۔بلوچستان سے منتخب ہونے والے افراد بھی اسلام آباد پہنچ کر مظلوم عوام کو بھول جاتے ہیں۔مقتدرقوتوں کا بلوچستان کے عوام سے نہیں وسائل سے سروکار اورپیارہے۔ ساحل،طویل بارڈرز اورخزانوں ومعدنی وسائل،زراعت سے مالامال بلوچستان کے عوام بدعنوان نااہل حکمرانوں لٹیرے مقتدر قوتوں کی وجہ سے غربت وبے روزگاری کا شکار مسائل وپریشانیوں سے پریشان ہیں۔بلوچستان کے وسائل بھتہ خوری،غنڈہ ٹیکس،کمیشن وکرپشن کے ذریعے مقتدرقوتوں کی اشیر باد سے چند خاندان وافراد کے جیبوں میں جارہے ہیں چیک پوسٹوں وبارڈراورساحل پر لوٹ مار جاری مگر پوچھنے والا کوئی نہیں جماعت اسلامی ان مظالم کے خلاف ہر فورم پرآوازاُٹھائیگی۔جماعت اسلامی نے بلوچستان بھر میں اہل پڑھے لکھے امیدواروں کو ٹکٹ دیکر بلوچستان کے عوام کو دیانت دار قیادت کامیاب کرنے کا موقع دیا ہے۔8فروری موروثی پارٹیوں،بلنگ بانگ دعوے کرنے اور کئی دہائیوں سے بار بار حکومتوں میں ہونے والے قیادت کو مسترد کرنے کا دن ہے۔
نہتے ماؤں بہنوں کی فریادنہ سن کربلوچستان کے زخموں پر ایک بارپھر نمک پاشی کی گئی،زاہد اختر بلوچ

ٹیگز:
زاہد اختر بلوچ
