موسیٰ خیل(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں موسیٰ خیل کے علاقے چینہ خوندی میں ہیضے سے 8افراد جاں بحق ہو گئے۔موسیٰ خیل کے ضلعی افسر صحت عبدالغفار کھیتران کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں 6 بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔ڈی ایچ او عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ 8اموات 4 روز کے دوران ہوئیں، اب صورت حال قابو میں ہے۔انہوں نے کہا کہ لورا لائی اور بارکھان سے میڈیکل ٹیمیں موسیٰ خیل پہنچ گئی ہیں، جبکہ ڈی جی ہیلتھ نے کوئٹہ سے ادویات بھجوا دی ہیں۔ڈی ایچ او موسیٰ خیل کے مطابق سرکاری اسکول کو عارضی ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور علاقے میں پینے کے پانی کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔
موسیٰ خیل، ہیضے سے 6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

ٹیگز:
ہیضے
