کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و حلقہ این اے 263سے نامزدامیدوار روزی خان کاکڑ،حلقہ پی بی 41سے امیدوار نورالدین کاکڑ نے کہا ہے کہ انشاء اللہ 8فروری کو انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی پورے ملک میں کامیابی حاصل کریگی بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم اور وزراعلیٰ بھی پیپلز پارٹی کے جیالے ہونگے،عام انتخابات میں مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان ہے عوام انشاء اللہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے۔یہ بات انہون نے ملک احسن روڈ پر مختلف سیاسی جماعتوں سے نوجوانوں اور علاقائی معززین کی معراج خان خلجی کی نگرانی میں مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلسے سے صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر سید اکبر شاہ، کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات احسان اللہ افغان، کوئٹہ سٹی کے نائب صدر معراج خان خلجی، ڈپٹی جنرل سیکریٹریز ملک شازیب کاسی، اسماعیل کرد، ایڈوکیٹ وارث محمود اچکزئی، ملک میرا جان ترین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کو کامیاب کرکے اقتدار دیا گیا پی ٹی آئی نے انتخابات کے دوران عوام کو سبز باغ دکھائے اقتدار میں آنے کے بعد پی ٹی آئی نے عوام سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا اور ملک کوتباہی کے دہانے پر پہنچادیا۔انہوں نے کہا کہ اسوقت پاکستان شدید بحرانوں کاشکار ہے ان بحرانوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کو باہر نکال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے 10نکاتی انتخابی منشور کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق نوجوانوں کیلیے یوتھ کارڈ لے کر آئیں گے، نوجوانوں کو روزگار کے حصول کیلیے سہولتیں فراہم کی جائیں گی پاکستان میں 30 لاکھ گھر بنا کرغریب اور مستحق خواتین کو میرٹ پرمالکانہ حقوق دیئے جائیں گے اس کے علاوہ بھی بہت سے فلاحی منصوبے شروع کئے جائیں گے اورسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عوام 8فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکرکامیاب بنائیں تاکہ ملک کو دوبارہ خوشحالی کی طرف لے جایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 8فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے ووٹ کی طاقت سے کلین سوئیپ کریگی بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم اورجیالے وزراعلیٰ ہونگے۔
بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم اور وزراعلیٰ بھی پیپلز پارٹی کے جیالے ہونگے،روزی خان کاکڑ

ٹیگز:
روزی خان کاکڑ
