کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ 100 سے زائد ممالک اور عالمی ادارے چین کے “ون چائنہ” مؤقف کی تائید کرتے اور اسے تسلیم کرتے ہیں پاکستان بھی چین کے ون چائنہ موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے محض امریکہ اور اسکے چند شرارتی گماشتے ون چائنہ مؤقف کے حمایتی ہیں پاکستان چین کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور کسی ایسے معاملے کو رد کرتا ہے جو چین کے ون چائنہ موقف کی نفی کرتا ہو۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمدعبدالقادرنے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758, آسیان، عرب لیگ، افریقی یونین اور شنگھائی تعاون تنظیم سے ایک چین کے مؤقف کی بھر پور حمایت کی گئی ہے ایک چین کا مؤقف ایک مروجہ بین الاقوامی اتفاق رائے اور بین الاقوامی تعلقات کوکنٹرول کرنے والا ایک بنیادی اصولی موقف ہے اب تک 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے کھلے عام ایک چین کے مؤقف کی تائید و حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ان ممالک اور تنظیموں کے علاوہ ملائشیا، یمن، الجزائر، نائجیریا، گنی بساؤ، سوڈان، جنوبی سوڈان، کوٹ ڈی آئیوری، زیمبیا، انگولا، بینن، گھانا، موریطانیہ، ملاوی، گبون، کا جارجیا، بووردے،کروشیا، قبرص، بوسنیا اور ہرزیگوینا، شمالی مقدونیا، ساموا,ناورو،میکسیکو، ایکواڈور، یوراگوئے، پاناما، ڈومینیکن ریپبلک، کوسٹاریکا، گریناڈا اور آسیان سمیت مزید ممالک اور تنظیموں نے ایک چین کے اصولی موقف کی حمایت اور تائید کی ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان ون چائنہ موقف کا پہلے دن سے حمایتی ہے امریکہ اور اسکے چند گماشتے ہر طرح سے چین کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں جس کی چین سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک تردید کرتے ہیں یوں کہا جائے کہ امریکہ کے سوا ساری دنیا ون چائنہ موقف کی حمایت میں ہے تو غلط نہ ہوگا چین دنیا کی ابھرتی ہوئی عالمی طاقت ہے اور امریکہ کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح بھی چین کو کمزور کیا جائے تاکہ وہ چھوٹے اور فروعی مسائل میں الجھا رہے اور اسکی عالمی طاقت بننے کی منزل دور ہو جائے چین کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے چین کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔
100 سے زائد ممالک اور عالمی ادارے چین کے “ون چائنہ” مؤقف کی تائید کرتے اور اسے تسلیم کرتے ہیں، سینیٹر عبدالقادر

ٹیگز:
سینیٹر عبدالقادر
