کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ حلقہ پی بی 41کے زیر اہتمام علماء کنونشن سے ضلعی امیر این اے 264کے نامزد امیدوار مولانا عبد الرحمن رفیق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان حاجی بشیر احمد کاکڑ جبکہ حلقہ پی بی 40کے زیر اہتمام حلقہ این اے 262 کے نامزد امیدوار سابق قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈوکیٹ حلقہ 40 کے نامزد امیدوار رحیم الدین ایڈووکیٹ الیکشن سیل کے چیئرمین مولانا حافظ مسعود احمد، حلقہ پی بی 43کے نامزد امیدوار مولانا محب اللہ اور میر فاروق لانگو حلقہ پی بی 44 کے نامزد امیدوار میر حشمت لہڑی میڈیا سیل کے چیئرمین حافظ عبد الغنی شہزاد حافظ احمد جان قاری سلطان عادل اور دیگر مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخوت، خوشحالی اور ترقی کیلئے عوام کی نظریں جمعیت پر مرکوز ہیں جنہوں نے ہمیشہ بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتے ہوئے تمام اقوام کی خدمت کی ہے۔ ہماری جماعت کی ماضی اس بات پر گواہ ہے کہ ہمارے منتخب نمائندوں نے جس طرح عوام کہ بلاتفریق خدمت کی ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے، جمعیت علماء نے ہی ہر وقت باطل کا ڈٹ کے مقابلہ کیاہے ان شاء اللہ اگے آپ بھی جمعیت علماء ہی باطل قوتوں کا راستہ روکیں گے۔دریں اثناء جمعیت علماء اسلام انقلابی یونٹ پشتون باغ اور الفجر یونٹ پشتون باغ کے مشترکہ الیکشن سیل کا افتتاح سپنی روڈ میں جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 40 مولوی رحیم الدین ایڈووکیٹ الیکشن سیل کے چیئرمین مولانا حافظ مسعود احمد این اے 262 میڈیاسیل کے چیئرمین مولانا جمال الدین حقانی مرکزی رہنماء حاجی قاسم خان خلجی مرکزی سالار حاجی عبداللہ خلجی مفتی غلام۔حیدر مولانا فیض محمد فیضان نے افتتاح کیا سپہ سالار یونٹ خیزئی مومن یونٹ خروٹ آباد الیکشن سیل کا افتتاح افتتاح مغربی بائی پاس نزد خیزی چوک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کم مقابلہ سخت ہے اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں 8 فروری تک دن رات ایک کرکے جدوجہد کرنی ہوگی ہم ہر میدان میں باطل قوتوں کو شکست دینی ہے مقررین نے کہاکہ 8 فروری کا دن کتاب کی جیت کا دن ہوگا جس طرح ماضی میں جمعیت علماء اسلام نے عوام کی بلا تفریق خدمت کی ہے انشاء اللہ ہم اپنی جماعت کے بے داغ ماضی کو مشعل راہ بناکر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے ہم نے اپنی تاریخ کو زندہ رکھنی ہوگی بصورت دیگر قوم ہمیں معاف نہیں کرے گی۔
جمعیت علماء اسلام نے عوام کی بلا تفریق خدمت کی ہے،مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
