کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ کیو ڈی اے اور محکمہ بی ڈی اے کے ملازمین کے مسائل گے حل کیلئے اعلی سطح پربات چیت کی جائے گی اور کسی کی حق تلفی نہیں ہودی جائے گی مو جودہ نگران صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود ملازمین اور درجہ چہارم مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ان مسائل کے حل کیلئے محکمہ صنعت و حرفت اور محکمہ لیبراینڈ مین پاور کو مزید فعال کریں گے ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات جان اچکزئی نے اپنے دفتر میں بلوچستان لیبر فیڈریشن ک صدر خان زمان اور آل پاکستان لیبر فیڈریش کے صدر سلطان خان کی قیادت میں ملازمین و مزدور رہنماؤں کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔تعارفی سیشن کے بعد مزدور رہنماؤں نے نگران صوبائی وزیر اطلاعات کو محکمہ کیو ڈی اے اور محکمہ بی ڈی اے کے ملازمین کے مسائل کیو ڈی ایسے ٹرمنیٹ کئے گئے ملازمین کی دوبارہ بحالی کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی اس موقع پر بی ایل ایف کے سیکرٹری جنرل قاسم خان عابد بٹ ملک وحید جمیل کاسی و دیگر رہنما۶ شریک تھے انہوں نے محکمہ بی ڈی اے ہیڈ آفس میں نیولی ریگولر ملازمین کی 20 روز سے جاری علامتی بھوک ہڑتال اور روزانہ احتجاج کے حوالے سے بتایا کہ محکمہ کی سرد مہری کی وجہ سے بی ڈی اے کے 650 ملازمین اور درجہ چہارم مزدور چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں غریب ملازمین کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غریب ملازمین کے بچے فاقہ کشی کا شکارہیں اور وہ اس ہٹ دھرمی کیخلاف ریڈ زون میں دھرنے کی تیاری کررہے ہیں کیونکہ چھ ماہ سے نہ تنخواہیں دی جا رہی ہیں اور مسئلے کے حل کیلئے کو ئی پیش رفت ہورہی ہے۔ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے اس موقع پر نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی نے کہا کہ ملازمین کے مسائل کا حل حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ محدود وسائل میں تمام مسائل کے پائیدارحل کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں۔انہوں نے وفد اور مزدوررہنماؤں کو یقین دہانی کرائی کہ محکمہ کیو ڈی اے اور محکمہ بی ڈی اے کے ملازمین کے مسائل گے حل کیلئے اعلی سطح پربات چیت کی جائے گی اور کسی کی حق تلفی نیں ہودی جائے کی جس پر وفد نے نگران صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔
نگران صوبائی حکومت ملازمین کے مسائل کے حل سے غافل نہیں،جان اچکزئی

ٹیگز:
جان اچکزئی
