کوئٹہ : بلو چستان کے تعلیمی اداروں میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 جبکہ صوبے میں مجموعی طو ر پر کورونا وائر س کے 32نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد19427ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کو رونا وائر س آپریشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کوبلوچستان کے 6اضلاع کوئٹہ سے کورونا وائرس کے23،خضدارسے 4کیچ سے2،مستونگ،خاران اور پنجگور سے ایک ایک کیس رپورٹ ہونے کے بعد ابتک متاثرہ افراد کی تعداد19427ہوگئی ہے جبکہ جمعرات کو صوبے کے تعلیمی اداروں میں 38افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 طالب علم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اسکولوں میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد1046ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک صوبے میں کورونا وائرس سے 205اموات بھی ہوچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کا شکار 17افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد19003ہوگئی ہے جبکہ فعال مریضوں کی تعداد219ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں 3 مریض ہائی آکسیجن فلو پر زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 4.57فیصد رہی۔
بلو چستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے 2 جبکہ 32نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد19427ہو گئی

ٹیگز:
بلو چستان
