ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر)جمہوری وطن پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گہرام بگٹی نے حلقہ پی بی 10 ڈیرہ بگٹی کے کئی پولنگ اسٹیشنز کی منتقلی کو سازش قرار دیتے ہوئے اسے پری پول ریگنگ قرار دے دیا آر او آفس ڈیرہ بگٹی کے باہر دھرنے سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے سیاسی حریف میر سرفراز بگٹی براہ راست اس منصوبہ بندی کے زمہ دار ہیں وہ پولنگ اسٹیشنز دوسری جگہ منتقل کرکے دھاندلی کا منصوبہ بنا رھے ہیں ان کے بقول وہ اس پری پول ریگنگ کے خلاف ملکی عدالتوں کے ساتھ ساتھ عوامی عدالت میں بھی جاکر اس منصوبے کو ناکام بنائیں گے دوسری جانب سابق صوبائی و نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور نوابزادہ گہرام بگٹی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے سیاسی مخالفین کی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے اسے یقینی شکست قرار دے دیا سوشل میڈیا پر اپنے وڈیو پیغام میں میر سرفراز بگٹی نے الزام عائد کیا کہ وہ دھرنے اور رونے کی سیاست کرکے 2018 کی طرح دھاندلی کا ماحول بناکر الیکشن میں کامیابی چاہتے ہیں کیونکہ دونوں بھائیوں کی پانچ سالہ کارکردگی صفر ہے لوگوں کو بجلی گیس تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولت فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رھے اس لئے واضح شکست سامنے دیکھ کر پرامن ماحول خراب کرکے جیتنا چاہتے ہیں انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت ملکی سلامتی اداروں سے بھی بزریعہ دھرنا انتخابی ماحول خراب کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ملک میں ماضی میں دھرنے کے نتائج سامنے ہیں لہزا ضلع ڈیرہ بگٹی کے عوام جو کہ گزشتہ پانچ سال کی کارکردگی سے انتہائی مایوس ہیں انہیں آزادانہ اور فری اینڈ فئیر الیکشن یا حق رائے دہی کے استعمال بنا کسی خوف و ہراس کے ماحول فراہم ہونا چاہیے بحیثت پاکستانی یہ ڈیرہ بگٹی کا عوام کا حق ہے۔
حلقہ پی بی 10 ڈیرہ بگٹی کے کئی پولنگ اسٹیشنز کی منتقلی ایک سازش ہیں،نوابزادہ گہرام بگٹی

ٹیگز:
نوابزادہ گہرام بگٹی
