لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ (ن)کے حلقہ این اے 252 سے ٹکٹ ہولڈر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے لورالائی میں مختلف انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 24 کروڑ عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں انکو مسلط نہیں بلکہ وہ عوام کے کاندوں پر اکر چھوتی بار وزیر اعظم بنیں گے بلاول بھٹو زرداری بلاوجہ میاں صاحب پر تنقید کر رہے ہیں بلاول بھٹو نواز شریف کے گھر لاہور میں ان پر پتھر برسانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن انھیں وہاں سے مایوس لوٹنا پڑیگا بلاول بھٹو سندہ کی فکر کریں اس مرتبہ انکے ہاتھ سے سندھ اور خاص کر کراچی نکل رہا ہے ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے اتحاد سے بلاول بھٹو سخت خوفزدہ ہیں انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن ملک میں شفاف اور غیرجانبدارانہ الیکشن کی بنیادی زمہ داری ادا کر کے اپنی آئینی زمہ داری پوری کریں لیول پلینگ فیلڈ سب جماعتوں کا حق بنتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ملک دشمنوں کے سازشوں اور چالوں سے بخوبی واقف ہیں دشمن ملک میں جمہوریت اور الیکشن کے خلاف ناپاک عزائم رکھتا ہے ہم ملک میں عدم استحکام بد امنی اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ایک اواز اور متحد ہیں دشمن سی پیک اور الیکشن کے خلاف اپنے مزموم عزائم میں کھبی کامیاب نہیں ہوسکتا جمہوری نظام چلتا رہے گا آئین و قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیئے الیکشن ضروری ہیں کچھ بھی ہو جائے الیکشن ہر مسئلہ کا حل ہے سینٹ میں خواہ مخوا الیکشن سرگرمیوں پر اثر انداز ہونے کیلئے قرار داد پر قرار لایا جارہا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ایک خود مختیار پارلیمنٹ کا قیام لازم ہے حکومت اور الیکشن کمیشن سازگار ماحول پیدا کرے کوئی فیورٹ نہیں ہونا چاہیے عوام 8 فروری کو جو بھی فیصلہ دینگے ہم اسے قبول کرینگے ملک میں عدل و انصاف اور ہر لیول پر میرٹ کے نظام کو رائج کرنے کیلئے عوام شیر کو ووٹ دیں ملک سے مہنگائی دہشت گردی بھوک وافلاس کا خاتمہ ہمارے منشور میں شامل ہے ہمارا ماضی صاف اور دامن ہر قسم کے کرپشن و کمیشن سے پاک ہے بلوچستان سندھ کے پی میں ہماری حکومتیں بنی گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ہونے دیں مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کے صدارت کا فیصلہ موزوں وقت پر کیا جا ئے گا۔
نواز شریف 24 کروڑ عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں،سردار یعقوب خان ناصر

ٹیگز:
سردار یعقوب خان ناصر
