کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل و دیگر پارٹی قائدین کے انتخابی دوروں کے حوالے سے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پارٹی قائد و دیگر قائدین 14جنوری کو گریشہ، کہدہ، نال اسی طرح 15جنوری کو فیروز آباد،خضدار،16جنوری کو خضدار شہر، 17جنوری کو زیدی، کہوری، کرخ، 18جنوری کو سوراب، بسیمہ، 19جنوری کو پنجگور میں جلسہ عام اسی طرح 20جنوری کو تربت میں جلسہ عام،21جنوری کو گوادر میں جلسہ عام،22جنوری کو لسبیلہ،23جنوری کو آواران،24جنوری کو اورناچ، 25جنوری کو قلات،،26جنوری کو مستونگ، 27جنوری کو کوئٹہ،29جنوری کو نوشکی اور دالبندین میں جلسے اسی طرح30جنوری کو خاران میں عظیم الشان جلسے منعقد کئے جائیں گے پارٹی اعلامیہ میں مرکزی و ضلعی قائدین، کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں جلسوں کی تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے عوامی روابط کو مزید تیز کریں۔
سردار اختر جان مینگل و دیگر پارٹی قائدین کے انتخابی دوروں کے حوالے سے شیڈول کا اعلان

ٹیگز:
سردار اختر جان مینگل
