کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام مستونگ کے سینئر اراکین کا اجلاس جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل این اے 261 سے جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کی رہائش گاہ پر اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مستونگ کے مختلف حلقہ جات کے نمائندے اور پولنگ ایجنٹس کی شرکت اس موقع پر سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو کتاب کی صورت میں کامیابی مقدر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت جمعیت علمائے اسلام کی قیادت کی ضرورت ہے سردی اور بدامنی کے باجود جمعیت علماء اسلام کے کارکن میدان میں کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اسلامی آئین کو بحال رکھنے کا سہرا جمعیت علماء اسلام کو جاتا ہے ہم نے ہرقانون سازی کے موقع پر اسلامی دفعات کی حفاظت کی ہے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ علاقے میں ماضی میں جمعیت علماء اسلام کے ترقیاتی منصوبوں کے بعد ابتک جتنی حکومتیں آئی ہے حلقے کو نظر انداز کیا ہے۔اگر الیکشن میں 2018 کی تاریخ دہرائی گئی تو ہمیں اپنے مقابل پائیں گے۔
ملک کو اس وقت جمعیت علمائے اسلام کی قیادت کی ضرورت ہے، مولانا عبدالغفورحیدری

ٹیگز:
مولانا عبدالغفورحیدری
