کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان نے کہاہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا 13جنوری کوآخری دن تھامخصوص نشستوں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے فیصلوں پر اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 16 جنوری ہے، مخصوص نشستوں کیلئے اپیلٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلے 19 جنوری تک کریں گے23 جنوری کو مخصوص نشستوں کے امیدواران کی فہرست جاری کی جائے گی، 13 جنوری 2024 کو قومی و صوبائی اسمبلی کے جرنل نشستوں کے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری اور انتخابی نشان الاٹ ہوں گے، بلوچستان بھر میں پریزائڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائڑنگ افسران کی ٹریننگ آج 13 جنوری سے شروع ہو گئی ہے جو یکم فروری 2024 تک جاری رہے گی اور اس دوران پورے بلوچستان میں 10648 پریزائڈنگ اور سینئراسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران کو ٹریننگ دی جائے گی۔
مخصوص نشستوں کیلئے اپیلٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلے 19 جنوری تک کریں گے، صوبائی الیکشن کمشنر

ٹیگز:
صوبائی الیکشن کمشنر
