کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے منظم سازش کے تحت پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کا راستہ روکنے کیلئے بعض عناصر کو سرگرم کر دیا گیا ہے جو میڈیا اور عدالت عالیہ میں اپیلیں کر رہے ہیں بلوچستان کا ہر ذی شعور ان کے ماضی،حال سے آگاہ ہے ان کے ہاتھ بلوچستانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں توتک سانحہ ہو، لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ یا کہ خود کش حملوں کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سب میں یہی ملوث اور ملزم قرار پائے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کے خلاف پروپیگنڈہ مہم چلا کر من گھڑت باتیں کرنا قابل مذمت ہے سردار اختر جان مینگل کلی زندگی کھلی کتاب کی مانند ہیں سوشل میڈیا پر بلوچستانی عوام جس طرح ان کی خاطرتواضع کر رہے ہیں ان کو ندامت محسوس نہیں ہو رہی کیونکہ ان کے پاس ضمیر نہیں بلوچستان کے عوام ان عناصر کے سربراہ ان کے کٹھ پتلیوں کی حیثیت سے بخوبی واقف ہیں پریس کانفرنس اور لغوی باتوں سے عوام کو دھوکہ دینا ممکن نہیں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل اور ان کے گھرانے کی قربانیوں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ایسی پریس کانفرنسز، جھوٹے الزامات لگانے سے پارٹی قائد کی کردار کشی ممکن نہیں بلوچستانی عوام کا کردار قابل ستائش ہے جو ان کرداروں کو ان کی اوقات یاد دلا رہے ہیں پارٹی محبوب قائد سے متعلق ہر فورم پر قانونی، سیاسی، عوامی سطح پر ان کو شکست دے گی بلوچستانی عوام کے سامنے ان کی کوئی واقعت نہیں۔
سردار اختر جان مینگل کی کردار کشی قابل مذمت، کٹھ پتلیوں کی کوئی حیثیت نہیں،بی این پی

ٹیگز:
بی این پی
