کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے سبی کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اہلکاروں کی شہادت و زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، عوام اپنی فورسز کے ساتھ ہے دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جائے گا. شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا.بد امنی اور عدم استحکام پیدا کر کے بلوچستان کو پسماندہ رکھنے کی سازش کی جارہی ہے. ایسی تمام سازشوں کو عوام کے تعاون و حمایت سے ناکام بنایا جائے گا. ترجمان صوبائی حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ قوم کو اپنے جان نثاروں پر فخر ہے عوام کی جان و مال اور ملکی بقا کیلئے جانیں قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں. ترجمان صوبائی حکومت نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی خصوصی دعا کی. ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق موٹر سائیکل سوار دہشتگرد بی سی ٹرک سے ٹکرایا جس سے زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی غلام قادر, کانسٹیبل عبد اللہ, کانسٹیبل عبدالحق, کانسٹیبل رستم علی, ہیڈ کانسٹیبل محمد الیاس, ہیڈ کانسٹیبل غلام محمد, کانسٹیبل محمد ابراہیم, کانسٹیبل محمد سلیم, کانسٹیبل عبدالسلام, اور کانسٹیبل محمد یعقوب ذخمی ہیں اور کانسٹیبل شہزاد احمد, اے ایس آئی گل بدین, کانسٹیبل سمیع اللہ, اے ایس آئی راوت خان, کانسٹیبل نظر محمد, کانسٹیبل محمد حیات, سویلین ظاہر علی اور ایک نا معلوم شخص شہید ہوئے. متعلقہ اداروں کے اہلکار مزید معلومات و شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں. تمام تر حقائق سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا. واقعہ کی تحقیقات مکمل ہوتے ہی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،فرح عظیم شاہ

ٹیگز:
فرح عظیم شاہ
