قلات(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان عوامی پارٹی الخالد پینل اور پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کا سینکڑوں افرد نے مستعفی ہوکر پی بی36پر سرادزادہ میرسعیدحان لانگو کا حمایت کرنے کااعلان کردیا،بلوچستان عوامی پارٹی کے وزرا نے سرکاری آسامیوں کو لاکھوں روپے میں فروخت کی 2018کیالیکشن میں کام کرنے والے کارکنان کو یکسر نظرانداز کردیا گیا ترقیاتی اسکیمات کے ٹھیکے اپنے کمیشن کے خاطر مخصوص لوگوں کو دیئے جن کا زمین پر نام نشان تک نہیں ہیں۔ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء سرداراسدجان شاہوانی بلوچستان عوامی پارٹی کے عہدیداران باپ کے فنانس سیکر ٹری میرمحمدبقاء لہڑی،سینئر نائب صدر حافظ منیراحمد بنگلزئی یونٹ سیکریٹری علی احمدنیچاری کلی پندرانی سے محمدایوب بنگلزئی گوم یونٹ سے محمدعرفان شاہوانی ودیگر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مستعفی ہونے کاباقائدہ علان کردیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردارزادہ میرسعیدجان لانگو نے اپنی حمایت پر تمام قبائلی و سیاسی رہنماوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے قلات کے عوام کے ساتھ بہت زیادتی و ناانصافیاں کی ہیں قلات کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالے ہیں منتخب ہو کر ناانصافیوں کا ازالہ کیاجائیگا اور قلات جیسے پسماندہ علاقے کی ترقی کیلئے اقدامات کرینگے قلات منگچر آج بھی کھنڈرات میں تبدیل ہوچکاہے ہم نے آناپرستی کی سیاست کو مسترد کردیاہے قلات کو دیکھ کر پتھر کے زمانے کویاد کیاجارہا ہے ہم نے تعصب کی سیاست کودفن کی ہیں انشاء اللہ عوام اس بار اپنے لئے بیتر نمائندہ گی کاچناو کرے،اس موقع سردار غلام حسین عمرانی حافظ عبدالقدوس عباسی میرشبیرجان ودیگر موجود تھے۔
پیپلز پارٹی سے سینکڑوں افراد مستعفی ہوکر سرادزادہ سعید لانگو کے حمایت کا اعلان

ٹیگز:
پیپلز پارٹی
