کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام حقوق کو آئینی تحفظ حاصل ہے جبکہ یہ امر بھی خوش آئند ہے کہ عیسائی برادری سمیت تمام اقلیتیں ملک اور صوبے کی تعمیر و ترقی میں مثبت اور فعال کردار ادا کرتی رہے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعمل ویلفیئر آرگنائزیشن کے سربراہ عدنان عارف جہانگیر کی قیادت میں وفد سے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کے بات چیت کرتے ہوئے کیا. وفد نے گورنر بلوچستان کو اقلیتوں برادریوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور اپنے مطالبات بھی پیش کیے. گورنر بلوچستان نے ان کے مسائل اور مطالبات کو غور سے سنا اور ان کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام حقوق کو آئینی تحفظ حاصل ہے، ملک عبدالولی خان کاکڑ

ٹیگز:
ملک عبدالولی خان کاکڑ
