کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) 8فروری کے عام انتخابات کیلئے بلوچستان میں ریٹرنگ افیسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور کئے جانے کیخلاف 24 اپیلوں کی سماعت الیکشن ٹربیونلز میں ہوئی،ٹربیونلز نے 7امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی جبکہ 14 اپیلوں کو خارج کر دیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم کاکڑ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے دو اپیلوں کی سماعت کی اور دو نوں کو خارج کردیا جبکہ جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل اپیلٹ ٹریبونل ٹو میں 22 اپیلوں پر سماعت کی، 7 امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی،بارہ اپیلیں مسترد ہوئیں دو اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، ایک اپیل پر نوٹس جاری کیا گیا،دوسری جانب الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بھی سماعت کا آغاز کیا،جس میں چار اپیلوں کی سماعت ہوئی،ڈویژن بینچ نے این اے 262سے امیدوار نصیر الدین کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی، دو امیدواروں صلاح الدین اور روبینہ عرفان کی درخواستوں پر نوٹسز جاری کردئیے، ایک امیدار ڈاکٹر محمد ایوب کی درخواست ان کے وکلا نے واپس لے لی۔
الیکشن ٹربیونلز نے 7امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت جبکہ 14 اپیلوں کو خارج کر دیا

ٹیگز:
الیکشن ٹربیونلز
