بولان (ڈیلی گرین گوادر) سردار جاوید احمد لہڑی نے اپنے تمام برادری سمیت پی بی 12 پر میر بیبرگ خان رند کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر سردار یار محمد رند کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا،اس موقع پر لہڑی معتبرین ٹکری شیر احمد لہڑی،ٹکری محمد حیات لہڑی،میر محمد امین لہڑی ٹکری حمید لہڑی میر فیصل لہڑی سمیت کثیر تعداد میں لہڑی معتبرین شامل تھے۔اس موقع پر سردار جاوید احمد لہڑی نے سردارزادہ میر بیورگ رند کے اعزاز میں چائے پارٹی کا بھی اعلان کردیا حمایتی پروگرام کے موقع پر سردار جاوید احمد لہڑی نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے یاسی حریفوں سمیت ضلع بھر کے لہڑی برادری سمیت پی بی 12 پر میر بیورگ خان رند کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکی حمایت کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے کہا ہے کہ میری حمایت سردار رند کیلئے غیر مشروط ہے اور میں ضلع میں مثبت سیاسیت کے فروغ کیلئے ضلع کچھی کے صوبائی اسمبلی کی نشست پر ان کا بھر پور حمایت کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے کہا ہے کہ کھارو کے مقام پر سردارزادہ میر بیورگ خان رند کی ہمارے ہاں آمد سے ہمارے برادری اور رند پینل کے مابین ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ سردار رند نے ہمیشہ کچھی کے عوام کیلئے فلاحی اور رفاہی کاموں کو اجتماعی طور پر پورا کیا ہے اور انکی اسی سیاسی بصیرت کے بناء پر میں آنے والے انتخابات پر کچھی پی بی 12 پر انکی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتا ہوں اس موقع پر سردارزادہ میر بیورگ خان رند نے سردار لہڑی کا اس حمایت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار جاوید لہڑی اور لہڑی بردری کی رند پینل میں غیر مشروط طور پر حمایت سے رند پینل سیاسی طور پر مذید مستحکم و مضبوط ہوگا انہوں نے کہا ہے کہ بطور ڈسٹرکٹ چیئرمین کچھی میرے دروازے ہمیشہ سائلین کیلئے کھلے ہیں اور لوگ بلا خوف و جھجک میرے پاس اپنے جائز مطالبات لیکر آئیں میں انکی ہر جائز ڈیمانڈ کا مان رکھ محدود وسائل میں رہتے ہوئے کچھی کے غیور عوام کے مسائل کا سدباب کروں گا جوکہ ہماری سیاست کا دستور اور وطیرہ ہے اسی باعث لوگ جوق در جوق سردار یار محمد رند کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے رند پینل میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
سردار جاوید احمد لہڑی کا اپنے برادری سمیت میر بیبرگ خان رند کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

ٹیگز:
سردار جاوید احمد لہڑی
