کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی رہنما کرن بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوم عوام کی سیاست کی ہے،نا اہل حکمران عوام سے جھوٹے وعدے کرکے مدینہ کی ریاست کو بدنام کررہ ہیں جلد عوامی قوت سے آئین اور جمہویت کیلئے بڑی رکاوٹ پی ٹی آئی سرکار کو نکال باہر کریں گے،پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس پر کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کارکن پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں انشاء اللہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی۔یہ بات انہوں نے پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلزپارٹی کی بنیاد اس وقت رکھی گئی تھی جب عوام جاگیرداروں کے ظلم کا شکار تھے، ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو جاگیرداروں کی ظم سے نجات دلائی، آج بھی عوام مشکلات کا شکار ہے پیپلزپارٹی ہی عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی۔انہوں نے کہا کہ آج سے 54 سال پہلے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریبوں کی پارٹی کی بنیاد رکھی عوام کے حقوق کی پاداش میں پارٹی قائدین اور جیالوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے لیکن کبھی بھی اپنے اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کیایہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے عوام کو مہنگائی،بے روزگاری،کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا آج ریاست مدینہ میں عوام مہنگائی اور بے روزگاروں کے ہاتھوں خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اورانکی ٹیم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پیغام کو گھرگھرپہنچائے انشاء اللہ اگلی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی
پیپلزپارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس پرکارکنوں کومبارکباد پیش کرتی ہوں، کرن بلوچ

ٹیگز:
کرن بلوچ
