ڈھاڈر(ڈیلی گرین گوادر) ڈھاڈر میں لیویز فورس نے کارروائی کر تے ہوئے ایک مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر)جمیل احمدبلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈرعمران خان مندوخیل کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او لیویز تھانہ ڈھاڈر رسالدار عبدالحئی نے لیویز کمانڈوٹیم کے ہمراہ کارروائی عمل میں لاکر تحصیل مچھ سے چھاپہ مار کر مقدمہ فرد نمبر2017-10بجرم زیر دفعہ 302.34.147.148.149 میں مطلوب روپوش ملزم محمد عرف محمدعلی ولدمحمدحسن قوم ماروزئی جتوئی سکنہ حال تحصیل مچھ کو گرفتار کر لیا مزید تفتیش جا ری ہے۔
ڈھاڈر، لیویز فورس کی کارروائی ایک مطلوب ملزم گرفتار

ٹیگز:
لیویز فورس
