کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر کئے گئے فیصلوں پر درخواستوں پر سماعت جاری، متعدد امیدواروں کاانتخابات لڑنے کی اجازت دے دی گئی جبکہ پیپلز پارٹی کے جمال رئیسانی کے کاغذات پر اعتراض پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری، تفصیلات کے مطابق جمعہ کوعام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور اور مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف دائر درخواستوں پر جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل الگ الگ الیکشن ٹربیونلز نے سماعت کی۔ دوران سماعت الیکشن ٹریبونل 1 کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے پی بی 18 اور پی بی 35 سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء ظفر زہری،پی بی 41 کے امیدوار جہانگیر خان،پی بی 46 پرامیدوار جمشید الرحمن،پی بی 40 پر امیدوار جعفر خان،پی بی 41 پر امیدوار محمد حیات،پی بی 43 پر امیدوار نور محمد کو سماعت کے بعد الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی جبکہ الیکشن ٹریبونل میں پی پی پی کے رہنماء جمال رئیسانی کے کاغذات منظور ہونے کے خلاف دائر اعتراض پر سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جمال رئیسانی پاکستان کے کسی بھی حلقے کے ووٹر نہیں ہیں،جس پر جسٹس عامر رانا نے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن ٹربیونل نےمیر ظفر زہری،جمال رئیسانی سمیت متعدد امیدواروں کوانتخابات لڑنے کی اجازت دے دی

ٹیگز:
میر ظفر زہری
