کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے،این اے 261 مستونگ، قلات، سوراب سے بدستور انتخابات میں حصہ لوں گا انشاء اللہ جیت ہماری ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی محمد انور شاہوانی کی رہائش پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پرسابق وفاقی وزیر امیدوار برائے قومی اسمبلی میر ہمایوں عزیز کرد، امیدوار صوبائی اسمبلی رضا الرحمن سمیت دیگر موجود تھے۔ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے بلوچستان گرینڈ الائنس کا قیام عمل میں لانے کے بعد اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے حاجی محمد انور شاہوانی کو پی بی 37 مستونگ سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے حق میں دستبردار ہوں گے اور این اے 261 مستونگ، قلات، سوراب سے امیدوار ہوں گے جبکہ پی بی 12 لچھی سے فاروق عزیز کرد، پی بی 36 سے منیر احمد شاہوانی، پی بی 42رضا الرحمن،پی بی 43 سے حاجی محمد اسماعیل گجر، پی بی 45 سے میر سخی بخش رئیسانی، این اے 261 حاجی محمد انور شاہوانی، این اے 264میر ہمایوں عزیز کردبلوچستان گرینڈ الائنس کے امیدوار ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے بعض امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں ان کے کاغذات کی الیکشن ٹریبونل سے منظوری کا فیصلہ آنے کے بعد اتحاد اور ایک دوسرے کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کریں گے۔ اس موقع پر حاجی محمد انور شاہوانی نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں پی بی 37مستونگ سے 5 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے پی بی 37 سے نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ این اے 261 مستونگ، قلات، سوراب سے بدستور انتخابات میں حصہ لوں گا انشاء اللہ جیت ہماری ہو گی۔ ہم نے ہمیشہ مفادات سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کی ہے اور بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام نے گزشتہ انتخابات میں ہم پر جو اعتماد کیا تھا امید ہے کہ آنے والے انتخابات میں نواب اسلم رئیسانی کا ہاتھ مضبوط کرکے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ آنے کے بعد مزید جوڑ توڑ کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے،نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

